سوال (4820)
ایک آدمی جس کا پیپر فیکٹری کا کام ہے، اسے فیکٹری میں 50 لاکھ روپے کی ضرورت ہے، اس کا دوست اسے یہ رقم دینے کو تیار ہے، کیا پرافٹ فکس کیا جائے یا کیسے معاملہ کیا جا سکتا ہے۔ وضاحت کریں۔
جواب
اگر وہ ادھار لے رہا ہے تو ادھار میں پرافٹ نہیں دیں گے، اگر دیں گے تو وہ سود میں چلا جائے گا، کیوں کہ ہر وہ قرض جو نفع کھینچے وہ سود ہے، اس حوالے سے مضاربت کر لے، اصل رقم پر نہیں بلکہ پرافٹ پر پرسنٹیج طے کر لے، کتنے پرسنٹج پر راضی ہوتے ہیں، وہ دیکھ لیں، کتنے سالوں کی ایگریمنٹ ہے، وہ بھی طے کرلے، باقی اگر صرف قرض ہے تو وہ نفع نہیں لے سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ