سوال (6309)
کیا وتر کے بغیر عشاء کی نماز ہو جائے گی؟
جواب
وتر کا تعلق قیام الیل سے ہے، باقی عشاء کے وقت وتر پڑھنا جائز ہے، اس کے شواہد ملتے ہیں، وتر کے بغیر عشاء مکمل ہے، وتر چھوٹ گیا ہے تو فجر سے پہلے پڑھ لے، ایک قول یہ ہے کہ سورج نکلنے کے بعد قضاء دے دے، دوسرا یہ ہے کہ دن کو زوال سے پہلے جفت کرکے قضاء دے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




