سوال (4841)

ماں باپ کی اطاعت لازمی ہے، لیکن یہ بتائیں اگر والدین انصاف نہ کرتے ہوں تو اس صورت میں بچے کو کیا کرنا چاہیے؟

جواب

والدین کا مقام بہت بلند ہے۔

“وَقَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِيَّاهُ وَبِالۡوَالِدَيۡنِ اِحۡسَانًا‌ؕ اِمَّا يَـبۡلُغَنَّ عِنۡدَكَ الۡكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوۡ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّلَا تَنۡهَرۡهُمَا وَقُلْ لَّهُمَا قَوۡلًا كَرِيۡمًا‏” [الإسراء: 23]

اور تیرے رب نے فیصلہ کر دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بہت اچھا سلوک کرو۔ اگر کبھی تیرے پاس دونوں میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ ہی جائیں تو ان دونوں کو ’’اف‘‘ مت کہہ اور نہ انھیں جھڑک اور ان سے بہت کرم والی بات کہہ۔
والدین کو اف بھی نہیں کہنا ہے، گاہے بگاہے کسی بڑے سے بات کہلاوا دیں، لیکن والدین کے لیے سواء سر تسلیم خم کرنے کے کوئی اور چیز نہیں ہے، خواہ وہ ظلم کرتے ہوں، وہ اس کا جواب اللہ تعالیٰ کو دیں گے، ہمیں اختیار نہیں ہے کہ ہم ان کی نافرمانی کریں، اور لب کشائی کریں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ