سوال (816)
اگر کسی کا حق دینا ہو اور وہ فوت ہوجائے تو کیا میت کے گھر والے اس کا حق معاف کرسکتے ہیں تاکہ میت کو ثواب مل جائے ؟
جواب
اگر کسی کی طرف میت کا حق ہو تو میت کے ورثاء لے سکتے ہیں تو دے بھی سکتے ہیں ، اور معاف بھی کرسکتے ہیں ، یہ ان کے صوابدید پر ہے ، البتہ تمام ورثاء اس پر متفق ہوں ، ورثاء میں سے ایک ہاں میں دوسرا نہ میں مسئلہ کر کے کسی کو پریشان نہ کریں اور نہ پریشان ہوں ، اس کا بہترین حل یہ ہے کہ اگر متفق ہوجاتے ہوں تو ایک تحریر بنائیں جو شرعی اور قانونی تقاضے پوری کرتی ہو ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
ورثاء کو حق ہے کہ وہ مطالبہ پورا کریں ، میت کے بقایا جات میں لین اور دین دونوں ورثاء کے ذمہ ہوتے ہیں۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ