سوال (2605)
زکاۃ زمین سے نکلنے والی ہر چیز میں ہے یا خاص اشیاء میں ہے؟ اس کی وضاحت فرمائیں۔
جواب
امام بخاری رحمہ اللہ اور امام ابو حنیفہ کا رجحان یہ ہے کہ زمین سے نکلنے والی ہر چیز پر زکاۃ ہے، بعض اہل علم اس طرف گئے ہیں کہ سبزیاں وغیرہ میں عشر اور نصف عشر نہیں ہے، بعض نے یہ کہا ہے کہ جو چیزیں دیر تک ذخیرہ ہوں، ان پر زکاۃ ہے، جو چیزیں دیر تک ذخیرہ نہ ہوں، ان پر زکاۃ نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ