سوال (6087)
کیا زمین ساکن ہے یا گردش کرتی ہے۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
اور سائنس کے مطابق اس کا گردش کرنا درست ہے؟
جواب
زمین کے ساکن یا گردش کرنے، زمین کے گول یا چپٹا ہونے کے متعلق قرآن میں کچھ وضاحت نہیں۔ ان چیزوں کے متعلق آیات سے استدلال کرنا تکلف ہے، جو سائنسی حقائق قرآن کے موافق ہیں ان کو بیان کیا جاسکتا ہے، جس طرح زمین و آسمان میں ملے ہونے کا ذکر قرآن میں ہے، اور سائنس بھی بگ بینگ تھیوری کے نام سے یہی حقیقت بیان کرتی ہے، البتہ خود سے تاویل کرکے جبرا آیات سے سائنسی حقائق پیش کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے کیونکہ قرآن اصلا تو ہدایت کی کتاب ہے نا کہ سائنسی حقائق کی۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ
سائل: سائنس کہتی ہے زمین بھی گردش کرتی ہے کیا سائنس کی یہ بات درست مانی جا سکتی ہے یا پھر یہ قرآن وحدیث کے خلاف ہے۔
جواب: سائنس کا یہ دعویٰ صحیح ہے کہ زمین گردش کرتی ہے۔ یہ بات قرآن کی کسی آیت کے مخالف نہیں ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ




