سوال (1473)

ایک ساتھی نے ایک ایسی بلڈنگ کے پانچویں فلور پر اپارٹمنٹ خریدا ہے جو ابھی زیر تعمیر ہے، بیس فیصد ادائیگی کر چکا ہے اور بقیہ ادائیگی اقساط کی صورت میں اس کے ذمہ ہے، اگرچہ ملکیت اس کی طرف منتقل ہوچکی ہے۔ اب اسے آگے اس کی قیمت اچھی مل رہی ہے کیا وہ اسے بیچ سکتا ہے؟ کیا اس بیع میں جھالت کا کوئی پہلو ہے؟ یہ معلوم رہے کہ بلڈنگ بھی متعین ہے، فلور بھی متعین ہے، اپارٹمنٹ اپنے کمروں کی تعداد اور سہولیات کے ساتھ متعین ہے البتہ بلڈنگ ابھی زیر تعمیر ہے۔

جواب

اگر اس کو ملکیت حاصل ہوگئی ہے تو وہ آگے فروخت کر سکتا ہے ، پیمنٹ کرنا یا نہ کرنا یہ اس کا مسئلہ ہے، یہ ایسے ہی ہے ، جیسے آپ ادھار سامان لیتے ہیں ، اور آگے بیچ دیتے ہیں ، یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے ، یہ آپ کا اور اس کا مسئلہ ہے ، ملکیت اصل چیز ہے ، ملکیت مل گئی تو آگے فروخت کر سکتا ہے ، کوئی حرج نہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ