سوال (3310)

کیکڑا اور جھینگا حلال ہے؟

جواب

جی ہاں! کیکڑا اور جھینگا حلال ہے، جس کا دل مطمئن ہے وہ کھا لے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سمندر کے بارے میں فرمایا ہے کہ

“هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ، الْحِلُّ مَيْتَتُهُ” [سنن ابي داؤد : 83]

«اس کا پانی پاک ہے، اس کا مردار حلال ہے»

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ