سوال (5743)
اس خواب کی تعبیر درکار ہے۔(ایک عالمہ ہے اس نے خواب دیکھا کے اس کی زندگی میں ایک عالم ہے اور وہ عالم بہت بہت بڑا مفسر ہے اس عالمہ کے خواب میں اس عالم کی وفات ہوگی اور اس عالمہ کو بہت افسوس ہوا اور اسکو بلکل یقین نہیں آرہا تھا کے یہ عالم کیسے فوت ہوسکتے ہیں اور بہت لوگوں کو اس وفات کا بہت افسوس ہوا مگر اس عالمہ سے زیادہ کسی کو افسوس نہیں ہوا اب جب عالمہ نے خواب دیکھا تو اسکو بار بار یہ خواب ذہن میں آرہا ہے)اس کی تعبیر کیا ہوسکتی ہے؟
جواب
حقیقت تو اللہ تعالیٰ جانتا ہے، ہمارے محدود مطالعے کے مطابق وہ اپنی اصلاح پر توجہ دیں، ورنہ بہت بڑے خیر سے محروم ہو جائیں گے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




