سوال (4082)

ایک شخص نے نوکری کے لیے اپلائی کیا اور اعتکاف میں بیٹھ گیا ہے، آج اس کا انٹرویو ہے، کیا وہ انٹرویو کے لیے جا سکتا ہے اور دوبارہ اعتکاف کے لیے بیٹھ سکتا ہے؟

جواب

اعتکاف چھوڑ کر نہیں جا سکتا، باقی اگر جائے گا تو اعتکاف ختم ہو جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ