سوال (1639)

کیا کسی عالم دین کی وفات کے بعد ان کی مدح یا خدمات وغیرہم کے لیے پروگرام کا انعقاد کرنا کیسا ہے ؟

جواب

علماء کرام اور مشایخ کی علمی خدمات ہمیشہ سے اہل علم کا ورثہ رہی ہیں ، لہذا ایسے پروگرامز منعقد ہونے چاہئیں جن میں دنیا فانی سے رخصت ہونے والے مشایخ کی خدمات کو طلباء علم اور عام فہم انداز میں عوام کے لیے پیش کیا جائے ، تاکہ ان کی علمی خدمات سے کما حقہ مستفید ہو سکیں ۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

فوت شدگان کی وفات پر ان کے محاسن کا تذکرہ کرنا یہ تو اچھی چیز ہے، ان کے علمی مآثر کا احیا بھی مطلوب و مقصود ہے، لیکن ہمارے ہاں مسئلہ یہ ہے کہ اس قسم کے مقاصد سے شروع ہونے والے تعزیتی ریفرنسز اور اجلاس وغیرہ محض رسم کی صورت اختیار کر جاتے ہیں، حالانکہ شریعت میں اس قسم کے رسوم و رواج کا کوئی تذکرہ نہیں ملتا۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ