سوال (6382)

سوال یہ ہے کہ کسی بچی کا نام یشفین yashfeen رکھ سکتے ہیں؟

جواب

نام کے لیے دو معیار ہوتے ہیں:
1.وہ کسی برگزیدہ ہستی کا نام ہو۔
2.یا اس کا معنی و مفہوم درست و مکمل ہو۔
ہمارے علم کی حد تک یشفین میں دونوں چیزیں ہی موجود نہیں ہیں۔
قرآن کریم کی آیت: “وإذا مرضت فهو يشفين”
میں اس لفظ کا معنی ہے کہ “وہ اللہ تعالی مجھے شفا دیتا ہے”.
اس اعتبار سے تکلفا اس کو “قرآنی لفظ” کہ كر چلایا جا سکتا ہے۔ والله اعلم

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ