سوال (2981)
کسی بھی کمپنی کا ملازم کو سہولت دینا کیسا ہے؟
جواب
کمپنی کا سہولت دینا، بونس دینا، حج کروانا، عمرہ کروانا اور علاج کروانا اس میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن آج کل یہ ہو رہا ہے کہ کمپنی خاموشی سے آپ کی انشورنس کروا لیتی ہیں، انشورنس میں سود ہے جو کہ حرام ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ