سوال (451)

کیا اگر کوئی اپنی ہوٹل کی ایڈورٹائزمنٹ کے لیے اپنے ہوٹل کا ریویو مانگے اور اس کے بدلے کچھ پیسے دے(اور اس ہوٹل کو ریویو دینے والے نے صرف تصاویر میں دیکھا ہوا ہو) تو کیا وہ پیسے جائز ہوں گے؟(اور اس ریویو میں تصاویر کو دیکھتے ہوئے اس ہوٹل کی نمایاں چیزیں لکھ دے!) کیا یہ ٹھیک ہوگا؟

جواب

یہ گواہی اور شہادت کے مترادف ہو جائے گا ، صرف تصویر کے اوپر اکتفا نہیں کرنا چاہیے یا پھر اتنا بتا دے کہ میں نے تصویر میں دیکھا ہے یا تو شہادت ہی اسی طرح دے کہ میں نے تصویر میں دیکھا ہے ، یا پھر وہ وزٹ کرے پھر آگے پوری بات کرے تو ٹھیک ہوگا بصورت دیگر یہ صحیح نہیں ہوگا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

وہ رقم ریویو کے لیے نہیں دے رہا ہے ، بلکہ وہ رقم اس لیے دے رہا کہ آپ اس کا ریویو ہر صورت مثبت ہی پیش کریں، وہ قابل مذمت بھی ہو تب بھی ریویو آپ مثبت ہی پیش کریں یہ رقم اس بات کی ہے ، درست و جائز نہیں ۔
ھذا ما عندی

فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ