سوال (5753)
میں نے ایک بڑھیا کو بائیک پر اٹھایا، تاکہ ثواب ملے، لیکن اس نے کہا ہے کہ میں آپ کے لیے دعا کروں گی، میں بابا جی کے درگاہ میں جاتی ہوں، آپ کے لیے بھی دعا کروں گی؟ اس حوالے سے کیا رائے ہے۔
جواب
جس شخص کے بارے میں واضح ہو جائے کہ یہ درگاہ کی طرف جائے گا، اس کو سہولت نہ دیں، سواری پر نہ بیٹھائیں، یہ صحیح نہیں ہے، باقی اس کو کہیں کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں تو ٹھیک، ورنہ ایسی دعاؤں کی ضرورت نہیں ہے، آپ کی دعا کا بہت شکریہ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ