سوال (2619)
کسی غیر مسلم خواہ وہ ہندو ہو یا عیسائی ہو، کیا کسی کو بھی بھائی کہنا مسلمان کے لیے جائز ہے؟
جواب
جغرافیائی لحاظ سے بھائی کا لقب استعمال کیا جا سکتا ہے، قرآن مجید میں انبیاء کو جب بھیج دیا گیا ہے، تو کیا کہا گیا ہے۔
“وَاِلٰى مَدۡيَنَ اَخَاهُمۡ شُعَيۡبًا” [سورة الاعراف: 85]
«اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا»
“وَ اِلٰى ثَمُوۡدَ اَخَاهُمۡ صٰلِحًا”[سورة الاعراف : 73]
«اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا»
اس میں کوئی حرج نہیں ہے، ایک خاص ہا منظر میں کہا جا رہا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ