سوال (563)

ایک دوست کی ٹانگ آپریشن میں کٹ گئی ہے ، اس کی ٹانگ کو دفنایا جا سکتا ہے ؟ ہمارے ہاں غسل بھی دیتے ہیں کفن بھی پہناتے ہیں ، اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

ٹانگ کاٹ دی گئی ہے ، تو انسانی تکریم کے پیش نظر اسے یوں ہی پھینکنے کی بجائے کسی مناسب جگہ پر یا قبرستان میں دفن کردیا جائے۔ اس کو غسل یا کفن دینا محض تکلف ہے۔ اس کی ضرورت نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

یہی معاملہ ہمارے ساتھ پیش آیا تھا۔ 2019 میں والد محترم شوگر کی وجہ سے ٹانگ کاٹی گئی تو راقم نے خود مقامی قبرستان میں اسی حالت میں دفن کر دی ۔

فضیلۃ العالم سید کلیم حسین حفظہ اللہ

اہل علم کا یہی فتویٰ ہے کہ جو انسانی اعضاء کٹ جاتے ہیں ، ان کو کسی مناسب جگہ یا قبرستان میں دفن کردیا جائے ، یہی حکم ہے ، غسل وغیرہ کی حاجت نہیں ہے بس گڑا کھود کر اس کو دفن کردیا جائے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ