سوال (341)

ایک بندہ کہتا ہے کہ آپ میرے قدموں میں نہ جھکیں کیونکہ آپ کے قدموں میں جھکنے کی وجہ سے میری بیوی میرے اوپر حرام ہو جائے گی ، اس صورت میں کیا جواب ہوگا ؟

جواب

بے علمی کا دور دورہ ہے ، لوگ اس طرح کی حرکات و سکنات کیوں کرتے ہیں ، کسی کے جھکنے کی وجہ سے اپنی بیوی کو اپنے اوپر حرام کرلینا عجیب سی بات ہے ، بڑی سخت تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے ۔
باقی اگر وہ یہ نیت کر رہا ہے کہ اس کی وجہ سے طلاق ہے ، تو نیت کی وجہ سے طلاق ہوجائے گی ، کیونکہ الفاظ واضح نہیں ہیں ، کنایہ ہے ، کنائے میں نیت کو دیکھا جاتا ہے ، اگر طلاق کی نیت ہوگی تو ایک طلاق واقع ہو جائے گی ، اگر نیت میں طلاق نہیں تھی تو پھر طلاق واقع نہیں ہوگی ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ