سوال (437)

ایک شخص نے بینک اکاؤنٹ بنایا ہے ، اس اکاؤنٹ پر دوسرے لوگ پیسے ارسال کر رہے ہیں ، جس کا اکاؤنٹ ہے تو وہ لوگوں سے کمیشن لیتا ہے ، تو شرعا اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب

ہمارے پاس اس وقت پیمنٹ لانے اور بھیجنے کی کوئی سہولت نہیں ہے ، اس مجبوری کی وجہ سے علماء نے بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دی ہے ، اب یہ رہ گیا ہے کہ کسی نے کرنٹ اکاؤنٹ کھول دیا ہے ، لوگ اس اکاؤنٹ میں پیمنٹ منگواتے ہیں ، اور یہ شخص کمیشن لیتا ہے تو یہ صحیح ہے ، آپ اس کی چیز استعمال کرتے ہیں وہ اپنی چیز کے استعمال ہونے کی خاطر چارجز لے رہا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ