سوال (5227)

بھائیوں کے ذمے بہنوں کی وراثت کا حق ہو، بہنیں سگی بھی ہیں، سوتیلی بھی ہیں۔ خیر سگی تو معاف کردیں، سوتیلی تو نہیں کریں گی تو ایسا بھائی اگر عمرے پہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

سب سے پہلی بات یہ ہے کہ عمرہ ایک عبادت ہے، قبول کرنا یا نہ کرنا یہ اللہ کا کام ہے، ایک بندہ دوسرے کا حق دبا کر عمرہ کر رہا ہے، یہ اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے، ہم صرف یہ بتا سکتے ہیں کہ کسی کا حق کھانا یہ ظلم ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“الظلم ظلمات يوم القيامة”

ظلم قیامت کے اندھیروں میں سے ایک اندھیرا ہے، ایسے آدمی کو ہم یہ نصیحت کر سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ سے ڈریں، ان کا حق دیں، باقی آپ کے یہ فرمایا ہے کہ سگی بہنیں معاف کرتی ہیں، لیکن بھائی کیوں معاف نہیں کر رہے ہیں، آج تک ہم نے یہ نہیں سنا ہے کہ بھائیوں نے معاف کیا ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ