سوال (2869)

کوئی مال بناتا ہے کسی کا اس میں جو پیس بچتے ہیں، وہ رکھ لیتے ہیں، ان کو بتاتے نہیں ہیں، وہ اب بیچنا چاہتے ہیں، کیا ان سے خریدنا جائز ہے اور وہ کہتے ہیں کسی کو پتہ نہ چلے؟

جواب

اگر مالک کو علم نہیں، اسکی اجازت نہیں تو اس بچے ہوئے مال میں ذاتی تصرف کرنا حرام ہے۔ جبکہ اسے پتہ بھی ہے کہ مالک سے اجازت لوں گا تو اجازت نہیں ملے گی اسی لئے بقیہ مال کی اطلاع وہ مالک کو دینا نہیں چاہ رہا۔
اب جسکو معلوم ہو کہ یہ شخص خیانت کرکے مال بیچ رہا ہے تو اس سے خریدنا بھی درست نہیں۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ