سوال (525)
زندہ صحت مند لوگوں کی طرف سے عمرہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب
حج و عمرہ بدل کی دو بنیادی شرطیں ہیں۔
(1) جو حج و عمرہ بدل کر رہا ہے، اس نے اپنا حج یا عمرہ پہلے کیا ہو۔
(2) دوسری شرط یہ ہے کہ جس کی طرف سے کر رہا ہو، وہ دنیا سے رخصت ہو گیا ہو یا پھر وہ اتنا علیل ہو کہ سفر کے قابل نہیں نہ ہو۔
فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ
سوال: ایک سوال ہے کیا حج کی طرح عمرہ بھی کسی کے لیے کیا جاسکتا ہے اور حج کے لیے تو شرط ہے پہلے خود حج کیا ہوا ہو، کیا عمرے کے لیے بھی یے شرط ہے۔
جواب: جی ہاں، حج و عمرہ دونوں کسی اور کی طرف سے کیے جا سکتے ہیں۔
حدیث میں آتا ہے کہ
“حج عن ابيك و اعتمر”
“اپنے والد کی طرف سے حج اور عمرہ کرلو”
حج بدل اور عمرہ بدل کے لیے یہ شرط ہے کہ کرنے والا پہلے خود حج و عمرہ کر چکا ہو، دوسری شرط یہ ہے کہ جس کی طرف سے حج و عمرہ کیا جاتا ہے، وہ دنیا سے جا چکا ہو یا اتنا کمزور ہو کہ سفر نہ کر سکتا ہوں، آئندہ بھی سفر کرنے کی امید نہ ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ