سوال (5810)
حدیث میں آیا ہے کہ ایک جنازہ نبی ﷺ کے سامنے سے گزرا لوگوں نے کہا کہ کیسا اچھا انسان تھا نبی ﷺ نے فرمایا واجب ہو گئ جنت دوسرا جنازہ گزرا لوگوں نے کہا برا آدمی ہے نبی ﷺ نے فرمایا واجب ہوگئ جہنّم میرا یہ کہنا ہے کہ لوگوں کی تعریف پر جنت اگر لوگ تعریف نہ کرے تو جہنم اگر فوت ہونے والا مواحد توحیدی ہو لوگ اسے برا بھلا کہے اچھا ادمی نہیں تھا اس کا مطلب یہی ہو گا کہ اس پر بھی جہنم واجب ہو گی؟
جواب
حدیث میں کچھ چیزیں خبر واقع ہوئی ہیں، کیونکہ اس وقت وحی نازل ہو رہی تھی تو وحی کے مطابق فیصلے ہوتے تھے، آج اچھائی یا برائی پر سو فیصد فیصلے کرنا مناسب نہیں ہے، اس وقت بات یقینی تھی، آج یقینی نہیں ہے، ہمیں محاسن ذکر کرنے کا حکم ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ