سوال (577)

لفظ مشکور کیا یہ بروزن مفعول کے ہیں اور کسی کو کہنا میں آپ کا مشکور ہوں یہ درست ہے ؟

جواب

مشکور وہ آدمی جس کا شکریہ ادا کیا جائے، شکر گزار شکریہ ادا کرنے والا ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

بلکل درست ہے ، مشکور بمعنی شاکر تاکید کے لئے ہے ۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ

اردو زبان میں “مشکور” بمعنی شکر گزار درست ہے ، جبکہ اسم مفعول کے معنی میں غلط ہے۔ لہٰذا شکریہ ادا کرنے والا اگر “میں آپ کا مشکور ہوں” کہتا ہے تو درست ہے اور اگر “آپ میرے مشکور ہیں” کہتا ہے تو غلط ہے۔ “میں آپ کا مشکور ہوں” فصیح جملہ ہے. جبکہ “میں آپ کا شاکر ہوں” غیر فصیح ہے۔
عربی میں ’’مشکور‘‘ اس کو کہتے ہیں جس کا شکریہ ادا کیا جائے، مگر ہماری زبان میں اس کو کہتے ہیں جو کسی کا شکریہ ادا کرے ، اسی لیے بعض عربی کی قابلیت جتانے والے، اس کو غلط سمجھ کر صحیح لفظ ’’شاکر‘‘ یا ’’متشکر‘‘ بولنا چاہتے ہیں، مگر ان کی یہ اصلاح شکریے کے ساتھ واپس کرنا چاہیے : مولانا سید سلیمان ندوی [نقوش سلیمانی، ص :98]
اسم مفعول کے معنی میں لیا جانا درست نہیں ہے ، شکر گزاری کے معنی میں لینا درست ہے ، کیوں کہ کہنے اور سننے والا دونوں یہی معنی لیتے ہیں ۔

فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ