سوال (4839)
کسی کے املاک کو بغیر ارادے نقصان پہنچانا کیسا ہے، مطلب میں راستے سے جا رہا ہوں، کسی کی گاڑی کھڑی ہے، میں اس کی کوئی چیز توڑ دوں تو میرے اوپر کیا حکم لگے گا؟
جواب
عموماً کسی کا ارادہ نقصان پہنچانے کا نہ ہو، پھر اس پر کوئی جرمانہ نہیں ہے، یہ اور بات ہے کہ جس کا نقصان ہوا ہے، وہ مانتا ہے یا نہیں، لوگ جان کے درپے ہو جاتے ہیں، اگر کچھ دے دلا کر جان چھڑانا ہو تو آپ کو اجر ملے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ