سوال (5557)

کسی پر کرپشن کا الزام لگانا کیسا ہے؟ اوپر سے یہ کہنا کہ آپ دلیل دیں کہ میں نے کرپشن نہیں کیا تھا؟

جواب

بھائی آپ جو غلط فہمی ہوئی ہے، حدیث کا مفہوم بھی ہے اور مشہور قاعدہ ہے کہ البینہ علی المدعی والیمین علی من انکر یعنی کرپشن وغیرہ کی دلیل یا ثبوت مدعی پہ ہوتا ہے اور اگر وہ نہ دے سکے تو ملزم کے اوپر قسم اٹھانا ہے وہ قسم اٹھا کر بری ہو جائے گا اگر مدعی ثبوت پیش نہ کر سکے۔
پس اگر کوئی کرپشن کے الزامات لگاتا ہے تو پہلی بات کہ ثبوت اسی کو ہی دینے ہوں گے اگر وہ نہیں دے سکتا خالی الزام لگاتا ہے تو ملزم کو قسم اٹھانا ہو گی وہ بری ہو جائے گا ثبوت ہوا تو قسم سے بھی بعید نہیں ہو گا۔
دوسری بات یہ کہ عمر والے واقعہ کی صحت کو نظر انداز کرتے ہوئے بھی وہ آپ کی دلیل نہیں بن سکتا
کیونکہ اس میں مدعی نے کرپشن کی دلیل دی تھی کہ جب سب کے پاس اتنا آیا تو آپکے پاس زیادہ کیسے آیا اور پھر اس غلط فہمی والی دلیل کا رد بھی دلیل سے ہی ہوا۔

فضیلۃ العالم ارشد حفظہ اللہ