سوال (4109)
کسی کی قبر پر کھڑے ہو کر اس کی مغفرت کے لیے دعا کرنا اور دعا کے بعد پانی کا چھڑکاؤ کرنا کیسا ہے؟ کیا یہ دونوں کام صحیح ہیں؟
جواب
پانی چھڑکنا صرف ایک مرتبہ تدفین کے بعد ثابت ہے، بعد میں ثابت نہیں، باقی دعا مغفرت کی جا سکتی ہے، قبر پر کھڑے ہو کر دعا مغفرت کی جا سکتی ہے، اور اس کے علاؤہ بھی کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ موحد ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ