سوال (3650)

اگر سوگ تین دن کا ہوتا ہے تو آپ نے پورے سال کو عام الحزن کیوں قرار دیا؟

جواب

کسی سال کو عام الحزن کہنا یہ کوئی شرعی مسئلہ نہیں ہے، یہ زبان زد عام جملہ ہے، یہ علماء کی طرف سے ہو یا عوام کی طرف سے ہو، لیکن یہ کوئی شرعی مسئلہ نہیں ہے، ویسے بھی تین دن سوگ کے معنیٰ میں نہیں آتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ