سوال (4973)

کسی سے کوئی چیز مانگنا مثلاً موٹر سائیکل یا کار یا کوئی بھی ضرورت کی چیز مانگنا کیسا ہے، کچھ لوگ چیز دے تو دیتے ہیں، مگر دل سے ناخوش ہو کر اور کچھ لوگ خوش ہوکر بھی دے دیتے ہیں اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے؟

جواب

“بعض روایات میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے بیعت لی کہ وہ کسی سے کچھ نہیں مانگیں گے اور خودداری اختیار کریں گے، یہ ایک عزت و وقار کی راہ تھی، جب ہمیں اندازہ ہو جائے کہ فلاں شخص اللہ کے واسطے ہمیں کوئی چیز دیتا ہے، تو بہتر ہے کہ ہم اس سے سوال یا درخواست نہ کریں، بلکہ خودداری سے کام لیں”

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ