سوال (6028)
اگر آپ نے کسی شخص سے معافی مانگی اور نادم ہو کر مانگی لیکن وہ شخص معاف نہیں کرتا تو کیا آپ پر گناہ باقی رہ جاتا ہے یا آپ بری الزماں ہو جاتے ہیں؟
جواب
جب تک آپ اور وہ ساتھی زندہ ہیں، کوشش کریں کہ کسی کو بیچ میں ڈال کر معافی کا مطالبہ کریں، اس کے بعد بھی ایسا نہیں ہو سکا، آپ دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں، یا وہ دنیا سے رخصت ہوگیا ہے، مخلص تھے، تو پریشان نہ ہوں، اللہ تعالیٰ ہی فیصلہ کرنے والا ہے، اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو بدلہ دلوائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




