سوال (1461)
شیخ ایک ساتھی کا سوال ہے کہ اگر کوئی بندہ خواب میں بار بار آئے تو اس سے کیا مراد ہے ؟ حالانکہ اس بندے سے آٹھ سال پہلے تعلقات میں نے ختم کر دیے ہیں ۔ اس شخص نے میرے ساتھ دھوکہ کیا تھا، پھر مجھے چاہیے تھا کے اللّہ تعالیٰ پر چھوڑ دوں اس کا معاملہ، لیکن کسی کے بھڑکانے سے میں نے اس سے ایسا بدلہ لیا کے جو شاید مجھے نہیں لینا چاہیے تھا۔
جواب
یہ اس کے خیالات ہیں ، ان کی کوئی تعبیر نہیں ، بالکل ، جہاں تک ہوسکے ، انتقام نہیں لینا چاہیے ، اب ندامت کی وجہ سے اس کے خیالات اس پر حاوی ہیں یا بدلہ لینے میں کچھ زیادتی ہو گئی ہے ، بہتر یہ ہے کہ اس کا خیال دل میں نہ لائے اور خود کو کسی مفید کام میں مصروف کرے ۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ