سوال (5215)
ایک شخص اپنے گھر والوں کی حفاظت کے لیے کسی کو کہتا ہے کہ اس پر نظر رکھیں تو کیا یہ جائز ہے، کیا اس میں غیبت وغیرہ نہیں ہے؟
جواب
سوال واضح کریں کہ گھر والوں سے مراد کون ہیں؟
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
سائل: گھر والوں سے مراد اس کی اپنی بیوی ہے؟
جواب: میاں بیوی کا رشتہ اعتماد پر استوار ہوتا ہے، اگر بیوی پر اعتماد نہیں ہے تو اس کا حل یہ نہیں ہے کہ آپ اس کی جاسوسی کروائیں، اس کو سمجھائیں، شریعت نے جو تین مرحلے بتائیں ہیں، وہ تین مرحلوں میں نہیں سمجھتی ہے، اس کو فارغ کردیں، جاسوسی کروانا صحیح نہیں ہے، باقی اس صورت میں آپ جاسوسی کروا رہے ہیں کہ اس کے خلاف ثبوت مل جائیں جو میں اس کے ورثاء کو دیکھاؤں کہ اس کو سمجھائیں، پھر گنجائش نکل سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ