سوال (1629)

ایک زیر تعمیر ٹاؤن میں کسی بھائی نے ایک پلاٹ مسجد بنانے کیلیے خریدا ہے ، اب وہ سارا ٹاؤن عیسائیوں نے خرید لیا ہے ، اب اس مسجد والے پلاٹ کا کیا جائے؟ کیا وہ پلاٹ عیسائیوں کو فروخت کر کے کسی اور جگہ مسجد کے لیے پلاٹ لیا جائے؟

جواب

جب سارا ٹاؤن ہی عیسائیوں نے خرید کر لیا ہے اور وہاں مسلمانوں کا کوئی گھر بھی نہیں ہے تو وہاں مسجد بنانے کی ضرورت نہیں ہے ، وہ پلاٹ فروخت کر کے کسی مسلم آبادی میں مسجد کا پلاٹ خرید کر مسجد بنا لی جائے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ