سوال (5335)
کسی واٹسیپ گروپ میں کتب بھیجنا صدقہ جاریہ ہے؟
جواب
جی ہاں، کہا جا سکتا ہے کہ
مَن دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ،
جس نے کسی نیکی کی طرف رہنمائی کی، وہ بھی اس نیکی کرنے والے جیسا اجر پائے گا ۔
آج کے جدید دور میں نیکی کی ترغیب دینا، چاہے سوشل میڈیا پر ہو یا کسی اور ذریعے سے، اگر وہ خیر کے لیے ہو، مثبت ہو، تو وہ ثواب کا باعث ہے۔ اگر کسی نے ایک کلک سے بھی نیکی کی طرف دعوت دی، تو وہ بھی اجر کا سبب بن سکتا ہے۔
یہ کام معروف (اچھا) ہے اور نیکی ہے، اس لیے اسے ہلکا نہ سمجھا جائے۔ صدقہ جاریہ کی نیت سے جو بھی کام ہو، وہ ان شاء اللہ باعثِ اجر ہے۔ نیت، اخلاص، اور مثبت مقصد ہونا ضروری ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ