سوال (3058)
کتنے وتر پڑھ سکتے ہیں؟ اس میں افضل کیا ہے؟
جواب
وتر حقیقت میں ایک ہی ہے، ایک وتر پڑھنا صحیح البخاری اور صحیح مسلم سے ثابت ہے، البتہ تین، پانچ، سات اور نو بھی ثابت ہے، جیسے سہولت ہو، یہ نفلی عبادت ہے، اس کا تعلق قیام اللیل کے ساتھ ہے، بس جیسے سہولت ہو، پڑھ لینا چاہیے، باقی وتر فرض نہیں ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سواری پر وتر پڑھا ہے، عمومی قاعدہ ہے کہ فرض نماز سواری پر نہیں پڑھ سکتے ہیں، جو پانچ فرض نمازیں ہیں، ان میں یہ وتر نماز داخل نہیں ہے باقی یہ ایک تاکیدی عمل ہے، جو سفر اور حضر میں نہیں چھوڑنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ