سوال (3742)

کیا جمعہ کے دن جنبی کو غسل جنابت اور جمعہ کے لیے مسنون غسل الگ الگ کرنے ہوں گے یا ایک ہی غسل کفایت کر جائے گا؟

جواب

جی ایک غسل ہی کافی ہے۔ إن شاءالله الرحمن، ہمارے علم و تحقیق کے مطابق غسل جمعہ واجب نہیں ہے، اس لیے دو غسل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، آخری بات وہ غسل جمعہ کے ارادہ سے نہا لے تب بھی اس سے غسل جنابت ساقط ہو جائے گا۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ