سوال (4)
کیا قبلہ اول مسجد الاقصی ہے ؟میں نے کسی کو سنا ہے وہ کہہ رہے تھے مسجد الاقصی نہیں مسجد الحرام ہے ۔ اس کی وضاحت مطلوب ہے۔
جواب:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سب سے پہلے جو مسجد بنائی گئی ہے وہ مسجد حرام یعنی بیت اللہ ہے ، مسجد الاقصی اس کے چالیس سال بعد بنائی گئی ہے ،اس میں واضح ہوگیا ہے کہ قبلہ اول بیت اللہ ہے ۔ البتہ جب آپ ہجرت کرکے مدینہ تشریف لائے تو آپ نے سولہ یا سترہ مہینے بیت المقدس کی طرف چہرہ مبارک کرکے نماز پڑھائی تھی ، اس اعتبار سے لوگوں میں یہ جملہ زبان زد عام ہوگیا ہے کہ قبلہ اول بیت المقدس ہے ۔ بیت المقدس کو ہجرت مدینہ کے اعتبار سے قبلہ اول کہا جا سکتا ہے لیکن حقیقت میں اصل قبلہ بیت اللہ ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ