سوال (195)
ہمارے ہاں سندھ میں ایک مولانا صاحب ہیں “راشد محمود سومرو٫ جو کہ مولانا خالد محمود سومرو صاحب کے بیٹے ہیں
اور جمیعت علماء اسلام پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں
انہوں ایک جلسہ عام میں تقریر کرتے ہوئے کچھ ایسی باتیں کی ہیں ہم نے نہ کبھی سنیں اور نہ کہیں پڑھیں ہیں
(1) : ایک تو وہ کہتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سندھ کی طرف منہ کرکے فرمایا تھا کہ مجھے سندھ سے ٹھنڈی ہوائیں آرہی ہیں ۔
(2) : دوسری بات وہ کہتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک چادروں میں سے ایک چادر سندھی اجرک جیسی تھی ۔
(3) : تیسری بات وہ کہتا ہے کہ ایک مرتبہ سندھ سے ایک وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ منورہ پہنچا تھا تو آپ نے ان سے سندھی زبان میں فرمایا تھا کہ
«فیس بُک ویڈیو لنک https://fb.watch/oH-50aMEU2/?mibextid=Nif5oz»
اگر علماء اور مفتیان عظام کے علم میں کوئی ایسی روایات ہوں تو آگاہ کریں ، چاہے وہ روایات ضعیف یا موضوع ہی کیوں نہ ہوں ۔
اگر ایسی باتیں نہیں ہیں پھر ایسے شخص کو آپ کیا نصیحت کرتے ہیں ۔
سائل : عبداللہ رحمانی گھوٹکی سندھ
جواب:
مرفوعاً کوئی اس طرح کی روایت پائے ثبوت تک نہیں پہنچتی ہے ، باقی یہ سندھیوں کی حمایت کی باتیں ہیں ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
فضیلۃ العالم عبد العزیز آزاد حفظہ اللہ