سوال (268)

آج کل چاول کی فصل چل رہی ہے، کیا چاول کو خرید کر اس نیت سے کہ چار پانچ مہینے بعد بیچیں گے جائز ہے یا ذخیرہ اندوزی میں آئے گا ؟

جواب:

جب اشیاء وافر مقدار میں موجود ہوں تو ایسا کرنا احتکار اور ذخیرہ اندوزی نہیں کہلاتا ہے ، اس طرح کمانا جائز ہے ، جب چیز نہ مل رہی ہو ، اس وقت لوگوں کو تکلیف میں ڈال کر ، مجبور کرکے اس طرف دھکیلنا یہ جرم ہے ، جب اشیاء وافر مقدار میں ہوں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، یہ احتکار کے زمرے میں نہیں آتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ