سوال (5830)
کسی اہل بدعت کا سوال ہے کہ کوئی سلفی(اہل الحدیث) اپنی سند کے ساتھ جس میں کوئی بھی مقلد نہ ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث پیش کر دے؟ چیلنج کیا ہے۔
جواب
سوال میں ابہام ہے، اس طرح کیا ثابت کرنا چاہ رہا ہے، کیا تقلید کی جواز کشید کرنا چاہ رہا ہے، یا تقلید شخصی کی اور تعبیر کرنا چاہ رہا ہے، یا یہ کہنا چاہ رہا ہے کہ اس طرح کے لوگ بھی آپ کی سند میں ہیں، نیچا دیکھانا چاہ رہا ہے، ممکن ہے، ایسی سند بھی مل جائے، یہ سوال کا انداز نہیں ہے، اگر تقلید شخصی ہے، تو امام ابو حنیفہ غیر مقلد کیوں تھے، تقلید شخصی ہے تو اس سوال کا جواب دینا چاہیے کہ ایک جاہل شخص چاروں اماموں کے درمیان سے فیصلہ کیسے کرتا ہے۔ باقی تقلید شخصی کو پڑھیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: یہ شخص سوشل میڈیا پر بہت شر پھیلا رہا تھا ہمارے مسلک اہل الحدیث کے بارے۔۔ میں نے پھر اس سے بات کرنا چاہی ۔۔ اسکا کہنا ہے مجھے کہ “تم لوگ ویسے تو کہتے ہو کہ ہم صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو دین سمجھتے ہیں لیکن حدیث کی سند دیکھنی ہو تو محدث کے پاس جاتے ہو، اور اماموں کا عمل/حکم دیکھتے ہو۔ وہ جاہل کہتا ہے مجھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ڈائریکٹ کیوں نہیں پوچھتے کہ فلان حدیث کی سند کیا ہے۔ بالآخر اسنے کہا تم لوگ حدیثوں کے علم کے معاملے میں اپنے محدثین اور علماء کی تقلید کرتے ہو۔ بالآخر اسنے کہا کہ (مذکورہ) حدیث پیش کر دے وہ رک جائے گا شر پھیلانے سے۔
جواب: اس شخص سے سوال کریں کہ تقلید کی تعریف کریں۔
سائل: جی یہ سوال اس سے کیا تھا۔ لیکن وہ کہتے ہیں مجتہد کے لئے تقلید لازم نہیں اور امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ مجتہد تھے۔
جواب: ٹھیک ہے، ان کے والد، استاد اور شاگرد کیا مجتہد تھے؟
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: محترم اگر وقت اجازت دے اور مناسب سمجھیں تو ان کتب/رسالہ جات کے نام لکھ کر ارسال کردیں یہاں۔ تاکہ آسانی ہو ہمارے لئے ۔۔
جواب:
الظفر المبین فی مغالطات المقلدین ۔ الرد علی من اخلد الی الارض۔۔۔
۔ضرب محمدی
۔تنقید سدید۔
۔تقلید کے خوفناک نتائج
۔ھم تقلید کیوں نہیں کرتے
۔حقیقت تقلید
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
کچھ اضافات کے ساتھ فہرست
الکلام المتین فی اظہار تلبیسات المقلدین: مولانا ابو الحسن سیالکوٹی
الظفر المبین فی مغالطات المقلدین: مولانا ابو الحسن سیالکوٹی
حقیقۃ الفقہ: مولانا محمد یوسف جے پوری
ضمیر کا بحران: مولانا محمد رئیس ندوی
الرد علی من اخلد الی الارض : جلال الدین سیوطی
ضرب محمدی: مولانا محمد جونا گڑھی
تنقید سدید بر رسالہ اجتہاد و تقلید: مولانا سید بدیع الدین شاہ راشدی
تقلید کے خوفناک نتائج : مولانا عبداللہ بہاولپوری
ھم تقلید کیوں نہیں کرتے
حقیقت تقلید
نتائج التقلید: مولانا محمد اشرف سندھو
تاریخ التقلید: مولانا محمد اشرف سندھو
اس میں بہت کچھ اضافہ ممکن ہے۔
فضیلۃ العالم سید کلیم حسین شاہ حفظہ اللہ