سوال (5337)
اگر کوئی شخص کہے کہ شادی شدہ مرد یا عورت کے زنا کرنے پر سنگسار کے بجائے کوئی اور سزا ہونی چاہیے یا یہ کہے کہ یہ سنگسار کرنا ظلم ہے، اس شخص کا کیا حکم ہے؟
جواب
شادی شدہ بدکار زانی زانیاں کی سزا اسلام میں رجم ہے، گواہوں کی گواہی مکمل ہونے کے بعد اس کو رجم کیا جائے گا، چار گواہ ہونے چاہیے، پورا ایک پروسس ہے، کسی کی جان لینا اتنا آسان نہیں ہے۔
البتہ ان سزاوں کا جو انکار کرے کہ یہ بہت ہی ظلم ہے، زیادتی ہے، دہشتناک ہے، اور یہ ظلم ہے، اگر وہ بینا ہے اور لبرل ازم سے، غیر مسلموں سے متاثر ہو کے جدیدیت سے نیچریت سے متاثر ہو کے یہ کہہ رہا ہے، اور حجت تمام ہو چکی ہے، تو پھر اس کے کفر میں کوئی شک نہیں۔
عمومی طور پر اگر وہ ایسا نہیں ہے تو پھر اس کی جہالت ہے، اہل علمی ہے، وہ متاثر ہو گیا ماحول کو دیکھ کے، تو پھر فتویٰ نہیں لگانا چاہیے، بس وہ گمراہ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ