سوال (2575)

شوہر نے تحفتاً ایک گھر بیوی کے نام کروایا تھا، پھر ان کی آپس میں ناراضگی ہوگئی ہے۔ اب خاتون خلع لینا چاہتی ہے، شوہر کے مطالبے پر کیا یہ گھر ان کو واپس دینا ہوگا؟

جواب

میری سمجھ میں جو بات آتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ گھر اس نے بیوی کو دیا ہے، اب بیوی جب تک نکاح میں ہے، اس وقت تک وہ گھر اس کا ہے، اگر وہ بیوی نہیں ہے تو پھر یہ گھر اس کو رکھنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، اس کا ثبوت یہ بھی ہے کہ نکاح کے اندر یہ بیوی اگر فوت ہوجاتی ہے تو لامحالہ طورپر یہ شخص اس کا وارث بنے گا، یہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے، اس سے معلوم ہوا کہ اس گھر کا تعلق رشتے کے ساتھ ہے، جب تک رشتہ ہے وہ گھر اس کا ہے، جب رشتہ نہیں ہے تو اس عورت کو گھر رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ