سوال (6570)

ہمارے پاس مونجی (چاول) پڑے ہیں، ہم ان کو بیچنا چاہتے ہیں اب موجودہ ایک من کی قیمت تقریباً 4200 ہے، لیکن خریدنے والا کہتا میں آپ سے 4600 کے حساب سے خریدتا ہوں، لیکن پیسے 3 ماہ بعد دوں گا، کیا اس طرح بیچنا درست ہے؟

جواب

جی ہاں، ادھار پر قسطوں کے ساتھ، یا کچھ رقم کے اضافہ کے ساتھ، دو قیمتوں میں بیچنا جائز ہے۔ اس کو بیعُ التقسیط کہتے ہے۔ قسطوں کا کاروبار اصولاً جائز ہے، بشرطیکہ ہر چیز پہلے سے طے ہو جائے: یہ سامان ہے، یہ اس کا برانڈ ہے، یہ قیمت ہے، یہ ادائیگی کا طریقہ ہے۔ البتہ اس صورت میں لیٹ فیس یا تاخیر کی وجہ سے اضافی چارجز نہ لگائے جائیں۔ اگر ایسا نہ کیا جائے تو یہ بیع، یہ خرید و فروخت اور یہ تجارت شرعاً درست ہوگی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ