سوال (727)
اگر کسی کے پاس سونا ساڑھے سات تولا ہے اور اس کو رکھے ہوئے 15 سال ہوگئے ہیں ، اس شخص کو پتا نہیں
ہے کہ اس پر زکوۃ فرض ہے ، بعد میں اسے پتا چلتا ہے ، آیا اب یہ پچھلے 15 سال کی زکوۃ ادا کرے گا یا صرف اس سال کی زکاۃ ادا کرے گا ؟
جواب
اگر واقعی اسے علم نہیں تھا کہ اس پر اس مال کی زکاۃ واجب ہے ۔ تو وہ گزشتہ کوتاہی کی صدق دل سے معافی مانگے اور ایک سال کی زکاۃ ادا کرے ، کیونکہ وہ اگر گزشتہ پندرہ سال کی زکاۃ ادا کرے تو شاید سارا سونا دے کر بھی زکاۃ پوری نہ ہو سکے۔ “الدین یسر”
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ