سوال (4440)
مشرکین اور اسی طرح غیر مسلم (یہودی و عیسائی وغیرہ) کے بچے جو کہ بچپن میں ہی فوت ہو جائیں ان کے بارے کیا حکم ہے؟ ایک دوست نے کہا کہ وہ بھی جہنم میں جائیں گے، کیونکہ وہ غیر مسلموں کے گھر پیدا ہوئے ہیں۔
جواب
ہمارا اس حوالے سے حاصل مطالعہ یہ ہے کہ پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بچوں کے بارے میں جب پوچھا جاتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ:
” اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ ” [صحيح البخاري: 1384]
اللہ تعالیٰ کو علم ہے کہ وہ کیا کرنے والے تھے، تمام روایات کو جمع کرنے کے بعد یہ خلاصہ نکلا ہے کہ جو بچے یہاں سے جاتے ہیں، خواہ وہ مسلم ہوں یا غیر مسلم ہوں، وہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سارہ سلام اللہ علیہا کی کفالت میں ہوتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ