سوال (21)
شیخ صاحب سوال یہ ہے کہ جس طرح یہود کے کھانے پینے کی اشیاء کے بائیکاٹ کا کہا جاتا ہے ،اسی طرح ان کی جو دیگر اشیاء ہیں ، ان کے استعمال کے حوالے سے ہمیں کیا کرنا چاہیے مثلاً موبائیل ، واٹس ایپ ، فیس بک یا اس طرح کا کوئی اور ایپ بھی ہوسکتا ہے ، جو ہم استعمال کرتے ہیں ، کیا ان چیزوں کا بھی بائیکاٹ ہونا چاہیے۔
جواب:
جو شخص عقیدہ الولاء والبراء کو مد نظر رکھتے ہوئے کفار کی اقتصادی کمزوری کے لیے ان کی اشیاء کا بائیکاٹ کرتا ہے تو وہ ان شاءاللہ مأجور ہے ۔ لیکن جو چیزیں انسان کی حاجت اور ضرورت سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کا متبادل بھی میسر نہیں ہے تو ایسی چیزوں کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ واللہ اعلم
فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ