سوال (5417)
والد فوت ہوا اور ورثا میں پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ ترکہ کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔ اس کی کیسے تقسیم ہو گی؟
جواب
ایک کروڑ کے سات حصے کیے جائیں، بیٹے کو دو حصے (2857142) اور باقی پانچ بیٹیوں میں سے ہر ایک کو ایک ایک حصہ (1428571) ملے گا۔
یاد رہے اگر فوت ہونے والے نے کوئی وصیت کی تھی، یا اس کے ذمے قرض تھا، یا اس کی تجہیز و تکفین پر کوئی اخراجات آئے ہیں، تو یہ سب چیزیں ترکے سے منہا کی جائیں اور اس کے بعد کل رقم کو سات حصوں میں تقسیم کیا جائے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ