سوال (6357)
کیا امام کسی سخت چوٹ کی وجہ سے کرسی پے بیٹھ کر جماعت کروا سکتا ہے؟ جس میں سجدہ کرنا مشکل ہو، نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے تو بیٹھ کر جماعت کروائی تھی تو کیا اس سے کرسی پر بیٹھ کر جماعت کروانے کا استدلال بنتا ہے؟
جواب
اگر وہ نیچے بیٹھتا ہے تو اولی اور افضل ہے، کرسیوں کو زیادہ رواج نہیں دینا چاہیے، ہاں اگر کوئی صورت نہیں ہے، تو بوقت ضرورت کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھا سکتے ہیں، لیکن یہ آخری حل ہوگا، جب زمین پر نہیں بیٹھ سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




