سوال (1611)
کرسی یا چارپائی کے درمیان جو خالی جگہ ہوتی ہے تو کیا اس کو سترہ بنایا جا سکتا ہے ؟
جواب
کرسی ، چارپائی یا پلنگ کو سترہ بنایا جا سکتا ہے ، ان کے درمیان جگہ خالی ہوتی ہے ، مگر سائیڈوں سے پائے زمین پر ٹکے ہوتے ہیں ، اس کو سترہ بنانا جائز ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ