سوال (5666)

کسوف اور خسوف میں کیا فرق ہے؟ درج ذیل عبارت پر روشنی ڈال دیں۔
نماز خسوف چاند گرہن کے وقت پڑھی جاتی ہے، نماز کسوف، سورج گرہن کے وقت پڑھی جاتی ہے، اور وہ بلند آواز سے پڑھی جاتی ہے، جبکہ نماز خسوف آہستہ آواز میں، یہ نماز چاند گرہن کے دوران پڑھی جاتی ہے، جب تک گرہن جاری ہو نماز پڑھی جا سکتی ہے؟

جواب

ہمارے نزدیک کوئی بھی فرق نہیں ہے، بس احناف نے کچھ اپنے اصول بنائے ہیں، ان کے مطابق چلتے ہیں، شاید احناف خسوف کے قائل ہی نہیں ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ